SHIA HATH KHOL KAR NAMAZ KUN PARHTAY HAIN:

Shia namaz proved in surah Nisa ayat no 102 




اور اے محبوب! جب تم ان میں تشریف فرما ہو (ف۲۷۵) پھر نماز میں ان کی امامت کرو (ف۲۷۶) تو چاہئے کہ ان میں ایک جماعت تمہارے ساتھ ہو (ف۲۷۷) اور وہ اپنے ہتھیار لیے رہیں (ف۲۷۸) پھر جب وہ سجدہ کرلیں (ف۲۷۹) تو ہٹ کر تم سے پیچھے ہوجائیں (ف۲۸۰) اور اب دوسری جماعت آئے جو اس وقت تک نماز میں شریک نہ تھی (ف۲۸۱) اب وہ تمہارے مقتدی ہوں اور چاہئے کہ اپنی پناہ اور اپنے ہتھیار لیے رہیں (ف۲۸۲) کافروں کی تمنا ہے کہ کہیں تم اپنے ہتھیاروں اور اپنے اسباب سے غافل ہو جاؤ تو ایک دفعہ تم پر جھک پڑیں (ف۲۸۳) اور تم پر مضائقہ نہیں اگر تمہیں مینھ کے سبب تکلیف ہو یا بیمار ہو کہ اپنے ہتھیار کھول رکھو اور اپنی پناہ لیے رہو (ف۲۸۴) بیشک اللہ نے کافروں کے لئے خواری کا عذاب تیار کر رکھا ہے، ﴿۱۰۲
(ترجمہ: کنزالایمان)
اور (اے پیغمبر) جب تم ان (مجاہدین کے لشکر) میں ہو اور ان کو نماز پڑھانے لگو تو چاہیئے کہ ان کی ایک جماعت تمہارے ساتھ مسلح ہو کر کھڑی رہے جب وہ سجدہ کرچکیں تو پرے ہو جائیں پھر دوسری جماعت جس نے نماز نہیں پڑھی (ان کی جگہ) آئے اور ہوشیار اور مسلح ہو کر تمہارے ساتھ نماز ادا کرے کافر اس گھات میں ہیں کہ تم ذرا اپنے ہتھیاروں اور سامان سے غافل ہو جاؤ تو تم پر یکبارگی حملہ کردیں اگر تم بارش کے سبب تکلیف میں یا بیمار ہو تو تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ہتھیار اتار رکھو مگر ہوشیار ضرور رہنا خدا نے کافروں کے لئے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے  ﴿۱۰۲
(ترجمہ: فتح محمد جالندھری)

تفصیل
اللہ اس آیت میں اپنے پیغمبرسےفرماتا ہے کہ جب تم جنگ 
کے دوران نماز پڑھو تو اپنے ھتیار اپنے ساتھ رکھو
اور تلوار جیسے ھتیار اٹھانے کے لیے آپکو اپنے ہاتھ سیدھے رکھنے پڑے گے
کیونکہ سینہ پر ہاتھ باندھ کر اگر آپ تلوارجیسے ھتیار اٹھاے گے تو وہ آپکےساتھیوں کولگ
سکتے ہیں
تو اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کے آپ کو نماز ہاتھ کھول کر پڑھنی چاھئے

Shia namaz proved in Surah Araf Ayat No 29

تم فرماؤ میرے رب نے انصاف کا حکم دیا ہے
اور اپنے منہ سیدھے کرو ہر نماز کے وقت اور اس کی عبادت کرو
نرے (خالص) اس کے بندے ہوکر، جیسے اس نے تمہارا آغاز کیا ویسے ہی پلٹو گے
(۲۹)
(ترجمہ: کنزالایمان)

کہہ دو کہ میرے پروردگار نے تو انصاف کرنے کا حکم دیا ہے
اور یہ کہ ہر نماز کے وقت سیدھا (قبلے کی طرف) رخ کیا کرو
اور خاص اسی کی عبادت کرو اور اسی کو پکارو۔ 
اس نے جس طرح تم کو ابتداء میں پیدا کیا تھا اسی طرح تم پھر پیدا ہوگے
(۲۹)
(ترجمہ: فتح محمد جالندھری)



عبادت اس طرح کرو جس طرح تمہارے خدا نے تمہیں پیدا کیا اور جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے ہاتھ کھولے ہوتے ہیں نہ کہ اُس کے ہاتھ سینہ پر بندھے ہوتے ہیں


مرنے کے بعدجب انسان کو کفن پہنایا جاتاہے تو اس کے دونوں ہاتھوں کو سیدھا رکھا جاتاہے


لہذا ان دونوں آیات سے ثابت ہوتا ہے کہ نماز کے دوران اپ کو اپنے ہاتھ کھولے رکھنے چاہیئے